آن لائن پراپرٹی ویب سائٹس اہمیت اختیار کر گئیں، ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

محکمہ ایکسائز پنجاب نے آن لائن پراپرٹی ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ آن لائن ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے ۔اس ضمن میں ایکسائز پنجاب افراد ،کمپنیز اور آن لائن جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والی ویب سائٹس کا کھوج لگائے گا ۔ذرائع نے بتایاکہ جائیداد کی خرید و فروخت کاسلسلہ فون کے ذریعے بھی جاری ہے اس لیے ایسے تمام افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات جاری ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ان ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے جہاں ریونیو بڑھے گا وہیں عوامی مفادات کا تحفظ بھی ہو سکے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں