پاکستان میں گھروں کی تعمیرات بڑھانے کیلئےسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو لازمی اہداف دے دیے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے ملک بھر میں گھروں اور تعمیرات بڑھانے کے لئے بینکوں کو لازمی اہداف دے دیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو دسمبر 2021 تک نجی شعبے کے قرضوں کا 5 فیصد ہاؤسنگ کو دینا ہوگا جب کہ لازمی اہداف کے حصول کے لئے بینکوں کو صلاحیت بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سٹیٹ بینک  کے مطابق ملک میں گھروں کی قلت کا مسئلہ گذشتہ کئی سالوں سے بڑھ رہا ہے اور ملک میں مارٹگیج فنانسنگ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم ہے، بینکوں کو 15 روز میں جامع ایکشن پلان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ایکشن پلان میں سہ ماہی اہداف، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، میڈیا تشہیر، ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور ملازمین کی تربیت بتانا ہوگی۔سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو ماہانہ منظوری اور قرض فراہم کے ماہانہ اعداد ستمبر 20 سے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں