سپین میں پراپرٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

سپین میں پراپرٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ملک کے دو بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹلز کے مطابق 2017 کے بعد ہسپانوی مکانات کی قیمتیں پہلی بار گرگئیں۔فوٹوکاسا کے مطابق 2019 کے مقابلے میں نئی عمارتوں کو چھوڑ کر موجودہ مکانات سال کی دوسری سہ ماہی میں 1.9 فیصدمزید کمی کاامکان ہے۔ہوگریا کمپنی جس کے پاس 15 لاکھ مکانات ہیں کے نرخوں میں 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 2020 کے دوسرے نصف حصے میں قیمتوں میں نیچے کی طرف رجحان بڑھ جائے گا۔دیہی علاقوں میں یہ صورتحال سامنے آئی ہے۔2008 کے معاشی بحران کے بعد گھروں کی قیمتیں 30 فیصد کے قریب گرگئی تھیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں