لاہور کے پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار،

لاہور کے پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار، لاگت کا تخمینہ33 کروڑ لاہور کے پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار کرلیا گیا ۔ مذکورہ پراجیکٹ جوہر ٹائون میں 140 کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 33 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔انٹرٹینمنٹ پارک میں جاگنگ ٹریک، جم، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، منی گالف کلب اور دیگر آئوٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔پارک میں جھیل بھی بنائی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ٹینڈر طلب کرکے کام الاٹ کر دیا جائے گا،اس وقت منصوبے کے ابتدائی ماحولیاتی تجزیہ کا کام جاری ہے جس کی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ جوہر ٹائون میں بنائے جانے والے انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اورشہریوں کو تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں