جموں وکشمیر رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) ایکٹ 2020 کی منظوری دیدی گئی

جموں وکشمیر میں انتظامی کونسل نے رئیل اسٹیٹ کے ریگولیشن اور ترقی کے لئے جموں و کشمیر رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) ایکٹ 2020 کے مسودے کو اتوار کو منظوری دے دی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو کی زیرصدارت انتظامی کونسل نے رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) ایکٹ 2016 کے تحت جموں و کشمیر رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) ایکٹ 2020 کے مسودے کو منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا ’’ اس فیصلے سے مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں رئیل اسٹیٹ کے ریگولیشن اور ترقی کے لئے رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) اتھارٹی کے قیام کا راستہ ہموار ہوگا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں