آئرلینڈ کا 157 ایکڑ پر پھیلا جزیرہ 63 لاکھ ڈالر میں فروخت

آئر لینڈ کا 157 ایکڑ پر پھیلا جزیرہ 63 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔ہارس نامی نجی جزیرے کے تین ساحل ہیں اور اس پر 7 مکانات اور قدرتی جنگلی حیات بھی موجود ہیں۔نامعلوم یورپی خریدار نے اس جزیرے کا دورہ نہیں کیا بلکہ صرف ویڈیوز ہی دیکھیں۔جزیرے کی خریداری کے لیے بھاؤ تاؤ واٹس ایپ پر کیا گیا، 19 ویں صدی کے دوران یہ جزیرہ تانبے کی صنعت سے وابستہ تھا۔رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق 1841ء میں اس جزیرے کی آبادی صرف 137 افراد پر مشتمل تھی لیکن 1960 کی دہائی تک اس کے تمام باشندے واپس چلے گئے۔اس پر تعیش جزیرے پر بجلی، پانی اور نکاسی کے نظام کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی موجود ہیں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں