اپنی زمین اور پراپرٹی باہر سے آنے والوں کے ہاتھ فروخت نہ کریں، حریت کانفرنس نے خبردار کردیا

وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ نازک وقت میں پوری طرح ہوشیار اور چوکنا رہیں اور کسی بھی قیمت پر اپنی زمین اور پراپرٹی  باہر سے آنے والے افراد کے ہاتھ فروخت نہ کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایگزیکٹو ممبران پروفیسر عبد الغنی بٹ اور جناب بلال غنی لون نے علیل سابق حریت چیئرمین مولانا عباس انصاری سے ان کی رہائش گاہ پر ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے معلومات اور خیر و عافیت جاننے کے لئے موصوف سے ملاقات کی اور بعد میں وہاں ایک میٹنگ بھی کی جس میں انہوں نے دیگر سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کے علاوہ کہا کہ کوئی شخص اپنی زمین اور پراپرٹی کسی بھی قیمت پرباہر سے آنے والے افراد کے ہاتھ فروخت  نہ کرے، بھارت  مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو بلاکر انہیں اراضی کا مالک بنا رہا ہے،یہ بھارت کی نئی چال ہے جس سے وہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں