پنجاب میں ٹیکسز کی نئی شرح کا نفاذ ،کنسٹرکشن سروسز، پراپرٹی ٹیکس میں متعدد مراعات

پنجاب میں یکم جولائی سے ٹیکسز کی نئی شرح کا نفاذ ہو گیا۔صوبائی اسمبلی سے منظور کئے گئے فنانس بل کے تحت جی ایس ٹی آن سروسز ، کنسٹرکشن سروسز، پراپرٹی ٹیکس، تفریحی ٹیکس میں جہاں متعدد مراعات اور چھوٹ دی گئی  ہے وہیں پر سٹیمپ ایکٹ 1899میں کی گئی ترمیم کی روشنی میں کئی اقسام کی سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح 5فیصد سے کم کرکے ایک فیصد ہو گئی ہے ۔ پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز بالترتیب 50 روپے فی مربع فٹ اور 100روپے فی مربع گز ٹیکس ادا کریں گے ۔ جو شخص پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز کے طور پر ٹیکس ادا کرے گا اسے کنسٹرکشن سروسز سے ٹیکس چھوٹ ہو گی،تاہم ریسٹورنٹس اور بیوٹی پارلرز پر بذریعہ کیش ادائیگی کرنے والے صارفین رواں مالی سال 2020-21کے دوران 16 فیصد جبکہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کی صورت میں 5فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں