بلڈرز، ڈویلپرز نیب اور ایف ائی اے سے خوفزدہ ہیں،ڈی سی ریٹس میں اضافہ مستردکرتے ہیں ،سابق نائب صدر ڈی ایچ اے لسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن

نئے سال کے آغاز کے باوجود بلڈرز اور ڈویلپرز نیب اور ایف ائی اے سے خوفزدہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوری ریلیف پیکج دیا جائے، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی مایوس کن رہی، حکومتی بجٹ اور تعمیراتی پیکج حوصلہ فزا ہیں، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور میں میرے علاوہ کوئی اپوزیشن نہیں،رئیلٹرز اور الخدمت گروپ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،ڈی سی ریٹس میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار فیئر اینڈ لائل ڈی ایچ اے کے مرکزی رہنما اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر حاجی لطیف چوہدری نے خصوصی گفتگو  میں کیا۔ حاجی لطیف نے بتایا تعمیراتی پیکج،سیمنٹ کی ڈیوٹی میں کمی خوش آئند ہے، ڈی ایچ اے لاہورمیں دو گروپوں کی حکومت ہے، اہم نشستیں الخدمت گروپ کے پاس ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی سی ریٹس میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، دو فیصد کمیشن کے لیے جدوجہد جاری ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے لیے فرینڈ لی ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا  کہ حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر ڈویلپرز اور بلڈرز کو سہولیات دے کر ریونیومیں اضافہ کر سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

بلڈرز، ڈویلپرز نیب اور ایف ائی اے سے خوفزدہ ہیں،ڈی سی ریٹس میں اضافہ مستردکرتے ہیں ،سابق نائب صدر ڈی ایچ اے لسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں