بحریہ ٹاؤن کراچی انتظامیہ نے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا

بحریہ ٹاؤن کراچی انتظامیہ نے تعطل کا شکار منصوبوں کے متاثرین کو پیسہ واپس کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کے مطابق بحریہ اسپورٹس سٹی اور بحریہ پیراڈائز و دیگر جو الاٹمنٹ کا انتظار کر رہے تھے ،کے الاٹیز جلد ہی پلاٹ حاصل کرلیں گے یا ڈویلپر کی

پالیسی کے مطابق رقم کی واپسی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 61 ، 62 ، اور 63 کے اطراف میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 23- A میں واقع ولاز کے لئے بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔دوسری طرف ملک ریاض کے فیس بک پیج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گراؤنڈ پلس ٹو فلور تعمیر کرنے کی اجازت 61 ، 62 اور 63 کے لئے دی گئی تھی۔ میگا شاپنگ مال اور گلو پارک کی آئندہ تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے بھی ان علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کے لئے الاٹیز کو وزٹ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں